پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

منیشہ علی نے میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو دوسرے راؤنڈ میں اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دی

منیشہ علی کی کامیابی کے بعد ان کی اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کامیابی کی خوشی اور جذبات نمایاں ہیں۔

-گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی نے اپنی شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اس باصلاحیت فائٹر کی نظریں اب ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ورلڈ چیمپئن شپ پر ہیں، جو یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہوگی۔

 

منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P