عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی یوم جمہوریت منانے کا مقصد جمہوری اقدار کی اہمیت اجاگر کرنا ہے، جمہوریت محض سیاسی نظام نہیں بلکہ ترقی میں عوام کے فعال کردار کا مسلسل عمل کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت ایک مسلسل سفر ہے جس کی منزل متوازن فلاحی معاشرہ ہے، جمہوریت کی کامیابی کے لئے باشعور عوام، دیانتدار قیادت اور قانون کی عملداری بنیادی امر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتساب جمہوریت کا اہم ستون ہے، عالمی یوم جمہوریت پر کرپٹ عناصر کے احتساب کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، پنجاب میں کرپشن کے سدباب کے لئے منظم مہم جاری ہے، آئین کی بالادستی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے، جمہوری روایات کے فروغ اور استحکام کیلئے سول سوسائٹی اور اداروں کی فعالیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے باہمی برداشت، مفاہمت اور پارلیمانی روایات کا تسلسل ناگزیر ہے، جمہوریت ہی سیاسی،معاشی اور سماجی استحکام کی منزل پر پہنچنے کا واحد