سعودی عرب کا حوثی حملوں کا سختی سے جواب دینے کا اعلان

اتحادی افواج کے مطابق خمیس مشیط، ابہا اور طائف کو نشانہ بنایا گیا، سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ کیلئے برطانیہ سے فوجی تعاون مانگ لیا، برطانوی وزیراعظم سعودی عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں، حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ اور برطانیہ کو معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یمنی حوثیوں نے سعودی عرب میں فوجی اڈے پر حملے کا دعویٰ کیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئربیس پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، طیاروں کے ہینگرز، ریڈارز، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں درجنوں بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کئے گئے۔

 

سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

یمن میں سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں نے شہریوں اور شہری املاک کونشانہ بنایا ہے، اس سے حوثیوں کی انتہاپسندانہ سوچ اورکشیدگی میں اضافےکی پالیسی واضح ہوتی ہے۔

 

ترکی المالکی نے کہا کہ اتحادی افواج حملوں کا ذمہ داری اوربھرپور عزم کے ساتھ جواب دیں گی، حوثیوں کا مقابلہ کرنےکے لیے تمام ضروری عملی اور دفاعی اقدامات کیےجائیں گے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ائیر بیس پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P