ٹرمپ کا امریکی ووٹروں کو بڑا لالچ، کامیابی پر فی کس 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈلاس میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5 ہزار ڈالر کا ’’ٹرمپ ڈیویڈنڈ‘‘ دیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق یہ رقم امریکا کے اندر ہی خرچ کرنا ہوگی، اسے بیرون ملک خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم انہوں نے اس منصوبے کے لیے رقم کے ذرائع اور ادائیگی کے طریقہ کار کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

رپورٹس کے مطابق اس منصوبے پر ایک کھرب ڈالر سے زائد لاگت آسکتی ہے، جبکہ اس کی قانونی اور مالی حیثیت سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P