نیپرا نے بجلی کے اوپن ایکسس صارفین کے لیے سسٹم کے استعمال کے یکساں چارجز کے اطلاق کا فیصلہ جاری کردیا۔
نیپرا کے مطابق مسابقتی وہیلنگ آکشن کے ذریعے اوپن ایکسس حاصل کرنے والے صارفین پر یکساں گرڈ چارجز لاگو ہوں گے، مختلف صارف کیٹیگریز کے لیے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور کراس سبسڈی چارجز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق بی تھری صارفین کے لیے مجموعی گرڈ چارجز 6.23 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، بی فور صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 9.09 روپے فی یونٹ ہوگا۔
سی تھری صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 14.95 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، سی ٹو (اے) صارفین کے لیے 19.62 روپے فی یونٹ جبکہ سی ٹو (بی) صارفین کے لیے 17.74 روپے فی یونٹ چارج مقرر کیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق اے ٹو (سی) صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 19.14 روپے فی یونٹ اور اے تھری صارفین کے لیے 19.10 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔
نیپرا نے ڈی ٹو (بی) صارفین کے لیے مجموعی ویری ایبل گرڈ چارج 6.72 روپے فی یونٹ مقرر کیا ہے۔
