سیلاب متاثرین کی مدد، پاکستان نے نیپال کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ نیپالی عوام کے لیے 100 ٹن انسانی امداد روانہ کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق امدادی سامان خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کھٹمنڈو بھجوایا گیا۔ امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، میٹس، حفظانِ صحت کی کٹس اور ادویات شامل ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان میں نیپال کے سفیر سمیت وزارتِ خارجہ، این ڈی ایم اے اور فلاحی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے نیپالی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال اور سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں متاثرہ نیپالی عوام کے لیے بروقت امدادی کھیپ روانہ کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P