مصر میں منشیات کے مقدمے میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی

مصری عدالت نے منشیات کے مقدمے میں مشہور ٹی وی میزبان سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ اور دیگر 11 ملزمان کو ایک منظم مجرمانہ گروہ تشکیل دینے، منشیات کی تیاری کے لیے مواد حاصل کرنے، اسمگلنگ کی غرض سے منشیات تیار کرنے اور بغیر لائسنس کے اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے الزامات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

مصری قانون کے تحت سزائے موت کے مقدمات میں درکار لازمی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ مفتی اعظم مصر سے ان کی شرعی رائے لینے کے بعد سنایا گیا ہے تاہم اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

مصری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے 750 کلو گرام سے زائد منشیات اور خام مال قبضے میں لیا اور لیبارٹریز کے طور پر استعمال ہونے والے 2 اپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے سارہ خلیفہ اور دیگر کو ایک نوجوان کے اغوا اور اس پر حملے کے ایک الگ مقدمے میں بھی پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P