ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ماشکیل پولیس سٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔

 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کی گاڑی تباہ جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

 

بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P