افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کرنے والے گروہ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے خلاف صوبہ ہلمند میں 2 کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق ہلمند کے ضلع گریشک میں طالبان کی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا جس میں 3 طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ یونائیٹڈ فرنٹ کی فورسز نے چوکی میں موجود ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیے۔

اس سے قبل افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اسی صوبے کے ضلع نوزاد میں بھی طالبان پر ایک حملے میں 6 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P