سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے جو حالات ہیں میچ تو نہیں بچتا عزت بچا لیں۔ جغرافیائینقشے دیکھنا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے دو راستے ہیں۔ ایک یہ کہ پی سی بی صاف کہہ دے کہ ’’ہم اسکائی اسپورٹس سے رس گئے ہیں، جاؤ ہم نہیں کھیلتے‘‘۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ یہ ہو سکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم اعلان کریں کہ ہمارے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اور اسکائی اسپورٹس کے انٹرویو کے بعد دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، اور کھیلنے سے انکار کردے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسکائی اسپورٹس کی جانب سے قاسم خان اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر باضابطہ شکایت بھی درج کرا دی ہے۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جغرافیائینقشے دیکھنا
دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے، انگلینڈ اپنی دوسری اننگز 180 رنز کی برتری سے شروع کرے گی۔
