وزارت آئی ٹی اور میٹا کا پاکستانی ایس ایم ایز کیلئے سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق اکیڈمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے ہوں گے، پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی، کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پرمبنی جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، شرکا کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے ذریعے صارفین تک رسائی بڑھانے اور کاروبار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فروغ دینے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

 

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواہشمند کاروباری افراد سمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P