کوئٹہ : بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں پر گزشتہ روز ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 50زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (MERC)1122بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ یومیہ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں شاہراہوں پر مجموعی طور پر 43حادثاتمیں امدادی کارروائیاں کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق 22اگست 2026کو مختلف شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات میں 50زخمیوں کو طبی امداد فراہمکی گئی، جبکہ 2افراد جاں بحقہوئے۔سب سے زیادہ حادثات ٹراما سینٹر ژوبکی حدود میں قومی شاہراہ N-50پر رپورٹ ہوئے، جہاں 11حادثات میں 12افراد زخمی ہوئے، جبکہ ٹراما خضدارنے N-25پر 9حادثات میں 9زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق لک پاس مستونگ میں N-25پر 4حادثات میں 4افراد زخمی ہوئے، وندر لسبیلہ میں 2حادثات کے دوران 2افراد زخمی ہوئے جبکہ سرا نان پشین میں 2حادثات میں 3افراد زخمی اور 2افراد جاں بحق ہوئے۔اسی طرح زیارت کراس پشین میں N-50پر 2حادثات میں 6افراد، نسائی قلعہ سیف اللہ میں 2حادثات میں 2افراد، بدین زئی ژوب میں ایک حادثے میں ایک شخص، گیدڑ سوراب میں ایک حادثے میں 2افراد، گوکرٹ کچھی میں ایک حادثے میں ایک شخص، بختیارآباد سبی میں 2حادثات میں 2افراد، کیٹل فارم جعفرآباد میں 3حادثات میں 3افراد اور احمدوال نوشکی میں ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔MERC1122کی رپورٹ کے مطابق نالینٹ گوادرمیں بھی ایک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ صوبے کے متعدد دیگر مراکز سے کسی حادثے یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
You might also like

