بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے، جس کے مطابق جولائی میں درآمدی ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 47 روپے 37 پیسے میں بنی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی سے 77 ارب 19 کروڑ روپے کی 10.78 فیصد بجلی بنائی گئی جبکہ جولائی میں فرنس آئل سے 1.42 فیصد بجلی بنائی گئی، فرنس آئل سے 10 ارب 77 کروڑ روپے کی بجلی پیدا کی گئی۔

 

درخواست کے مطابق پانی سے 39.81 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.91 فیصد ، درآمدی کوئلے سے 14.38 فیصد اور نیوکلیئر ذرائع سے 10.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی، نیوکلیئر ذرائع سے فی یونٹ فیول لاگت 3 روپے 2 پیسے رہی۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں ڈیزل سے بھی 3 کروڑ 10 لاکھ یونٹ بجلی بنائی گئی، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 54 روپے 47 پیسے رہی۔

 

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 اگست کو ہو گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P