جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے: پاسداران انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیاسی نائب بریگیڈیئر جنرل یداللّٰہ جوانی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے یداللّٰہ جوانی نے کہا کہ اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کبھی بھی جنگ سے پہلے کی صورتِ حال پر واپس نہیں جائیں گے۔

ایرانی جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور ان کے اتحادی آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے لینے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

یداللّٰہ جوانی کے مطابق آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان بات چیت جنگ کے حتمی خاتمے اور اس کے بعد کی صورتِ حال کے لیے ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P