خضدار(بیورورپورٹ)خضدار شہر کیلئے 13 سال میں منظور کردہ گیس پلانٹ کے افتتاح التواء کا شکارپلانٹ کا کام اب تک شروع نہ ہوسکا عوامی نمائندگان کی بدنیتی 16 لاکھ کے لگ بھگ خضداری عوام کو اذیت اور پریشانی میں مبتلاہےخضدار کو آج تک حقیقی نمائندہ نہیں مل گیا ہے ووٹ اور انتخابات کے وقت لوگوں کی خوشامدی اور سال بھر کی پرانی فوتگی سیاستدانوں کو یاد آکرسیاسی تعزیتوں کیلئے اپنی ذاتی مفادات کی خاطرلوگوں کے گھروں تک آسکتے ہیں مگر اج عوام اس مہنگائی کی وجہ سے مشکلات اور پریشانیوں میں میں مبتلا ہیں عوامی نمائندگان اپنے عیاشیوں سے فارغ نہیں ہےسب کو بخوبی علم ہےخضدار کے عوام کیلئے ایک قوم دوست عوامی نے خضدار کیلئے وفاق سے 100 کیوسک گیس پلانٹ کی منظوری لیکر خضدار کے عوام کی دیرینہ تمنا کو پورا کردی لیکن بد قسمتی سے سابق وفاقی دورحکومت کی مدت چند وقت کے بعد پورا ہوکر گیس پلانٹ کی افتتاح رہ گیا حالانکہ گیس پلانٹ کیلئے خضدار سنی میں جگہ بھی مختص ہے اورگیس پلانٹ کے لئے ایک قوم پرست پارٹی کے ضلعی قیادت نے 5 مارچ 2017کو ایک تاریخی ریلی بھی منعقد کیاگیا اور اسی ریلی میں حکومت سے جلد افتتاح کا مطالبہ بھی کیا گیا اور اسکے بعد پارٹی کے ورکروں نے2017 میں تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگاءگئی اس کیمپ میں بھوک ہڑتالیوں سے مذاکرات کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر نے کیمپ آکر قوم پرست پارٹی کے ورکروں کو یقین دلاکر اور منظور کردہ گیس پلانٹ کے فائل دکھائی اور جگہ کوبھی دیکھایا گیاوہ آج تک ریکارڈ پر موجود ہے اور انہیں جوس پلاکر بھوک ہڑتالی کیمپ کو ختم کروادی مگر بد قسمتی سے آج تک گیس پلانٹ کا افتتاح التوائ کا شکار ہوکر عوامی نمائندگان کریڈیٹ لینے کے چکر میں خضدار کے عوام کو قدرتی گیس کے سہولت کی فراہمی کرنے میں جان وبوجھ کر محروم رکھا گیا ہے عوامی وسیاسی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکٹریری بلوچستان کمشنر قلات ڈویڑن ڈپٹی کمشنر خضدار ودیگر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کے منظور کردہ گیس پلانٹ کی افتتاح کو یقینی بنائیں۔
You might also like

