کوئٹہ : محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام کے اوقات میں ژوب، موسی خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38، قلات میں 33، زیارت میں 28 اور ژوب میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں سبی میں 43، تربت میں 40، نوکنڈی میں 44 اور چمن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور جیوانی میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
You might also like

