بھارتی اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی کے باعث اسپتال منتقل

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ شویتا تیواری ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئی ہیں، جس کی خبر سامنے آنے پر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ شویتا تیواری گزشتہ چند روز سے طبیعت کی خرابی کا سامنا کر رہی تھیں، بعد ازاں طبی معائنے کے دوران انہیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اداکارہ کی علالت کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداح ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

شویتا تیواری ان دنوں رئیلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے باعث بھی خبروں میں ہیں۔ وہ اس شو میں شامل 21 شرکا میں سے ایک ہیں جبکہ پروگرام کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا ہے۔

شو کے پرومو میں شویتا تیواری اپنے بے باک انداز کے باعث خاصی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔ پروگرام کے میزبان کرن جوہر نے جب ان سے کہا کہ وہ جھوٹ بولنے والے شخص کو پکڑنے میں شاید زیادہ اچھی نہیں ہوسکتیں، تو اداکارہ نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود اپنے شوہروں کو دھوکا دیتے ہوئے پکڑا تھا۔ ان کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر بھی خاصی بحث کو جنم دیا۔

دوسری جانب شویتا تیواری کی اسپتال منتقلی کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے سابق شوہر راجا چوہدری کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ انٹرویو کے دوران راجا چوہدری نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف دعوے کیے اور شویتا تیواری پر شادی کے دوران متعدد تعلقات رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے۔

ایک طرف شویتا تیواری کی بیماری نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے تو دوسری جانب ان کے سابق شوہر کے متنازع دعووں کے باعث اداکارہ ایک بار پھر بھارتی انٹرٹینمنٹ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P