مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے: ترک وزارت دفاع

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔

7 اگست کو طے پائے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق ترک وزارت دفاع نے کہا کہ فاعی معاہدے کے تحت ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ فوجی، بحری اور فضائی مشقیں کریں گے، دفاعی صنعتی تعاون بڑھایا جائے گا اور سینئر وزرا پرمشتمل گروپ بنے گا۔

ترک وزارت دفاع نے مزید کہا کہ معاہدے کا مقصد دفاعی اور فوجی تعلقات کو زیادہ ادارہ جاتی اور دائمی بنیاد پر مستحکم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور فوجی میکانزم پلان قائم کیا جائے گا جس میں وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور چیفس آف جنرل اسٹاف شامل ہوں گے، تینوں ممالک اعلیٰ ترین سطح پر رابطے میں ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P