گلگت بلتستان: یومِ آزادی کی مرکزی تقریب، وزیراعلیٰ امجد حسین کی پرچم کشائی گلگت بلتستان: یومِ آزادی کی مرکزی تقریب، وزیراعلیٰ امجد حسین کی پرچم کشائی

یومِ آزادی کی تقریب سے قبل وزیراعلیٰ امجد حسین نے شہدا کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان طویل جدوجہد اور بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، اس لیے آزادی کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی خوشحالی کے لیے معیشت اور دفاع کا مستحکم ہونا لازمی ہے۔ پاکستان کا دنیا میں عزت و وقار اس کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی وجہ سے قائم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کا کردار ناقابلِ فراموش ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری قوم کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، ہمیں باہمی یکجہتی کے ذریعے پاکستان کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو سبق سکھا کر پاکستان کا عالمی امیج مزید بلند کیا گیا۔

 

تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کے بعد شرکا نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P