لاہور ہائیکورٹ میں 79 ویں جشنِ آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ لاہور کی تاریخی عمارت پر پرچم لہرایا۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ نے شرکت کی۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ ، جسٹس جواد ظفر ،جسٹس اسد علی باجوہ ، جسٹس شیریں عمران، جسٹس خالد ابن عزیز سمیت عدالتی افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔ پرچم کشائی تقریب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے خاص کرم سے آج ہم اپنا 79 واں جشنِ آزادی منا رہے ہیں وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارا فریضہ ہے کہ اس وطن کی سربلندی کے لئے دن رات محنت محنت کریں اپنے قائد کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہوئے اس ملک و قوم پہلے سے مزید مضبوط اور باوقار بنائیں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ ہمارے کئے باعث فخر ہے کہ پنجاب کی عدلیہ بہترین انداز میں انصاف کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔کچھ سال پہلے تک زیرالتواء مقدمات کو نمٹانا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 2025 میں تاریخی طور پر 1 لاکھ 73 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کئےپنجاب کی ضلعی عدلیہ میں گزشتہ 2 سالوں میں 80 لاکھ سے زائد مقدمات کے فیصلے کئےاتنی بڑی تعداد میں مقدمات کے فیصلے کرنا اتنا آسان نہ تھا چیف جسٹس نے مزید کہاکہ ہمارے ججز نے اس ملک و قوم کے لئے دن رات محنت کی صوبہ بھر میں قائم ماڈل کورٹس بہترین انداز میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
ہمارے ججز اور سٹاف رات دیر تک کام کرتے ہیں ہمارے قائد کے ویژن کے مطابق شبانہ روز محنت ہمارا شعار ہےہمارا عہد ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گےدعا ہے کہ ہمارا ملک تاقیامت قائم و دائم رہے گا، انشاءاللہپرچم کشائی تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راجہ قمر الزمان نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

