امریکی ٹی وی پی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ امریکا نے ایسی غلطی کی تو دنیا میں موجود امریکی فوجی اڈے قبضے میں لے لیے جائیں گے، جوہری ہتھیاروں کا استعمال امریکا کے لیے ایک بہت بڑی غلطی ثابت ہو سکتا ہے۔
محمد رضا نقدی نے کہا کہ آج حالات دوسری عالمی جنگ کے دور جیسے نہیں، دنیا کے عوام بیدار ہو چکے ہیں، دنیا میں کوئی بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اگر کوئی ملک ایسا کرتا ہے تو اگلا نشانہ وہ خود ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اڈوں پر قبضہ ایرانی فوج خود کرے گی، ایران کو جوہری بم کی کوئی ضرورت نہیں، امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سالوں تک بھی جاری رہی تو ایران کے پاس وافر تعداد میں میزائل موجود ہیں، ہمارے پاس میزائل ختم ہوئے تو ہم امریکا کے لیے مزید خطرناک ہو جائیں گے، امریکا کے دنیا بھر میں معاشی مفادات ہیں جنہیں آسانی سے نشانہ بنایا جا سکتا
