کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام جاری ہیں۔
🟨 اس سلسلے میں 11 اگست (بروز منگل) کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی بروری روڈ، شہباز ٹاؤن، ملک پلانٹ، اور نواں کلی فیڈرز جبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی جائنٹ روڈ، خیر بخش مری، اور اولڈ لیاقت بازار فیڈروں سے صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
🟨 اسی روز انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے شاہنواز، شیخ زاہد، اور ایف جی ایس فیڈروں سے دن 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔
🟨 علاوہ ازیں، 12 اگست (بروز بدھ) مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد، کاسی ون، اور کاسی ٹو فیڈرز سے صبح 10:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکو نے اس عارضی تعطل پر زحمت کے لیے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت خواہانہ رویہ اپناتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

