آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے دوسرے مرحلےکے انتخابات: ن لیگ 4 اور پی پی ایک نشست پر کامیاب

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ  ہوئی۔

مظفر آباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں پر پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ حلقہ ایل اے 27 میں موسم کی خرابی اور لینڈسلائڈنگ کے باعث عملہ اور پولنگ کا سامان نہ پہنچ سکا، تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج بھی آنا شروع ہوگئے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج:

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) 4 حلقوں پر کامیاب اور 11پر آگے ہے جبکہ پیپلزپارٹی ایک حلقے سے کامیاب ہوئی اور 4 حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 143 پولنگ اسٹیشن میں سے 11 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1433 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 1018 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ اسٹیشن میں سے 26 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 3762 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور ن  ليگ  کے شاہ غلام قادر 3296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشن میں سے 51 کے غیرسرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے ناصر حسین ڈار 1690  ووٹ لے کر پہلے اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے محمد سعود مختار 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2: 142 پولنگ اسٹیشن میں سے 100  کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت ن لیگ  کے چوہدری محمد اسماعیل 18788 ووٹ لے کر پہلے اورآزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5041 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3: 140 پولنگ اسٹیشن میں سے 50 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج  کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احسن رضا 10002 ووٹ لے کر پہلے نمبر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

ایل اے 37 جموں 4: تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کےغیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم ليگ(ن) کی مریم جاوید 28664  ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ  جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22827 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5 کے  115 پولنگ اسٹیشن میں سے 48 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے  ذیشان علی 5483 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4935 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 39 جموں 6: 157 پولنگ اسٹیشن میں سے 32 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے راجہ محمد صدیق 2328 ووٹ لے کر پہلے اور پیپلزپارٹی کے چوہدری فخر زمان 650 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1: 47 پولنگ اسٹیشن میں سے 23 کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1178 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ(ن) کے محمد نعیم خان 65 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2: 19 پولنگ اسٹیشن میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد عامر شاہ 984 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 588 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3: تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4: تمام 10 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5: تمام27 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6: تمام 41 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب وئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P