عمران خان جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں: بیرسٹرگوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے بانی عمران خان  کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور مرض کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیرعلاج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پربانی پی ٹی آئی کے زیرعلاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے صحت کے بارے بغیر تصدیق کوئی خبرنہ چلائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ متعلقہ لوگوں سے تصدیق کی ہے، میں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو بھی آگاہ کیاہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق بندہیں، ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P