ریمپ واک میں متھیرا اور صاحبہ کے لڑکھڑانے کی ویڈیوز وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات متھیرا اور صاحبہ ایک فیشن ایونٹ میں ریمپ واک کے دوران پیش آنے والے غیر متوقع واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن شو میں متعدد اداکاراؤں اور ماڈلز نے معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کے لیے ریمپ پر واک کی، تاہم ایونٹ کے دوران متھیرا اور صاحبہ کی واک کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ 

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریمپ پر چلتے ہوئے دونوں فنکاراؤں کو توازن برقرار رکھنے میں دشواری پیش آئی، جبکہ بعض مواقع پر وہ لڑکھڑاتی بھی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تقریب میں صرف متھیرا اور صاحبہ ہی نہیں بلکہ دیگر شرکا بھی بار بار توازن کھوتے دکھائی دیے، جس کے بعد ریمپ کی تیاری اور معیار پر سوالات اٹھنے لگے۔کئی صارفین نے رائے دی کہ ریمپ کی سطح مناسب نہیں تھی اور اس میں تکنیکی خامی موجود تھی، جس کی وجہ سے شرکا کو واک کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ اگر ریمپ میں مسئلہ تھا تو منتظمین کو شو شروع ہونے سے پہلے اسے درست کرنا چاہیے تھا تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P