یوکرین بالآخر اپنے مغربی علاقے کھو دے گا: صدر پوتن کا دعویٰ

روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد یا بدیر یوکرین اپنے وہ مغربی علاقے کھو دے گا جو کبھی پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ کا حصہ تھے، یہ کل یا پرسوں نہیں ہوگا، اس میں ایک، دو، دس یا پندرہ سال بھی لگ سکتے ہیں، لیکن تاریخ آخرکار ہر چیز کو اپنی جگہ پر لے آئے گی۔

 

صدر پوتن نے ایک اور بیان میں کہا کہ روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد ضامن تھا، لیکن کیف حکومت نے روس کو اپنا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کا صرف ایک ضامن تھا اور وہ روس تھا، لیکن انہوں نے یہ سمجھا کہ روس کو اپنا دشمن قرار دینا ان کے لیے ضروری، ممکن اور فائدہ مند ہے۔

 

صدر پوتن کے یہ بیانات روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران سامنے آئے، جہاں انہوں نے روس اور یوکرین کے تنازع سمیت مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P