یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق سلوویانسک شہر پر روسی فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف اور چرنیہیو میں بھی روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے کیروف ریجن میں ایک فوجی کارخانے اور تیل کے ذخیرے کو نشانہ بنایا، مقامی گورنر کے مطابق یوکرینی میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے خارکیف کے دو دیہات پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یوکرینی بحریہ کے 27 جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
