مرینہ خان نےسفید بال رکھنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے پہلی بار اپنے سفید بال رکھنے کی وجہ اور اس کے پیچھے موجود دلچسپ واقعہ بیان کر دیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اپنے بال ڈائی کیوں نہیں کیے؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں بہت زیادہ سست ہوں، ایک بار بال رنگوا لیں تو پھر بار بار ٹچ اَپ کروانا پڑتا ہے اور یہ میرے بس کی بات نہیں۔ مرینہ خان نے بتایا کہ میرے اس فیصلے کے پیچھے میری والدہ بھی ایک بڑی وجہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار میں سکول کے ایک فنکشن میں اپنی والدہ کو ڈھونڈ رہی تھی، پیچھے بہت سی خواتین بیٹھی تھیں، مجھے ایک خاتون کے سفید بال نظر آئے تو میں آگے بڑھ گئی کیونکہ مجھے لگا یہ میری امی نہیں ہو سکتیں لیکن جب واپس آئی تو دیکھا کہ وہ واقعی میری والدہ ہی تھیں۔ اداکارہ کے مطابق اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ میری والدہ کے بال سفید ہو چکے ہیں، مگر انہوں نے اس پر کبھی توجہ ہی نہیں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تب میں نے سوچا کہ اگر میری والدہ اپنے سفید بالوں کے ساتھ خوبصورت لگ سکتی ہیں تو پھر میں کیوں نہیں؟ مرینہ خان نے یہ بھی واضح کیا کہ میں نے مکمل طور پر ہیئر کلر چھوڑا نہیں، میں نے درمیان میں دو تین بار بال رنگوائے بھی ہیں، لیکن باقاعدگی سے نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P