پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران 8 لاکھ 79 ہزار صارفین فائیو جی کے سبسکرائبرز بن گئے تھے، مارچ میں فائیو جی صارفین کی تعداد 71 ہزار تھی جبکہ اپریل میں بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ مئی میں 5 لاکھ 16 ہزار جون کے آخر تک 9 لاکھ 65 ہزار سے زائد صارفین ہوگئے ہیں تاہم 6 جولائی تک یہ تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 78 ہزار 534 تک پہنچ گئی
