ڈیرہ مراد جمالی میں 11 کے وی فیڈر سے کنڈکٹر اور برقی سامان چوری، بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ: کیسکو نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک منظم گروہ کی جانب سے بجلی کی لائنوں، کھمبوں اور برقی تنصیبات سے کنڈکٹرز اور دیگر سامان چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث نہ صرف متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے بلکہ ادارے کو بھاری مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ترجمان کیسکو کے مطابق 18 اور 19 جولائی کی درمیانی شب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے کیسکو ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن کے 11 کے وی ربیع کینال فیڈر سے تقریبا 1250 میٹر کنڈکٹر، دو کراس آرم، سات انسولیٹرز اور دیگر برقی سامان چوری کر لیا، جس کے نتیجے میں ربیع کینال فیڈر سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کیسکو حکام کے مطابق واقعے کے بعد چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جبکہ بجلی کی بحالی اور چوری شدہ سامان کے متبادل انتظامات کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچانے یا مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قومی املاک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P