نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے متعلق محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی نے کہا کہ جنگی مجرم قرار دیے جانے کے بعد نیتن یاہو کی جگہ دی ہیگ ہے، اسرائیلی وزیراعظم کو عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے الزامات میں نامزد کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیو یارک آنے والے ہیں، واضح نہیں کہ مجھے نیتن یاہو جیسے غیر ملکی رہنما کی گرفتاری کے لیے نیو یارک پولیس کو احکامات دینے کا اختیار ہے یا نہیں۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ نیتن یاہو کی گرفتاری سے متعلق شہر کے محکمہ قانون سے مشاورت جاری ہے
