پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پالیسی مسترد کردی، ہڑتال کی دھمکی

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے نئی پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ پٹرولیم پرائس ڈی ریگولیشن پالیسی مسترد کرتے ہیں، اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ ہفتے احتجاج اور ہڑتال پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے، او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اور  قیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا، حکومت یک طرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P