وڈھ میں قومی شاہراہ پر المناک حادثہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

وڈھ : قومی شاہراہ دراکھالہ بدرنگ کے مقام ٹریفک کا المناک حادثہ دو کار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی دو خواتین سمیت چار افراد جان بحق نو افراد شدید زخمی جان بحق اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے ڈی ایس پی وڈھ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وڈھ بازار کے قریب کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے کوئٹہ جانیوالی دو کار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئءالمناک حادثے میں دو خواتین سمیت چار جان بجق جبکہ بچوں سمیت نو افراد شدید زخمی ہوئے ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین کے مطابق کار حادثے کی اطلاع پر فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا زخمیوں کو فسٹ ایڈ کے لیے پہلے دراکھالہ سنٹر بعدازں وڈھ اور خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا ان کے مطابق تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا ہے زخمیوں اور نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا واقعہ کی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P