پاک فوج کے شہدا سمیت تمام شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں ‘ مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیرو سنیٹر مولانا عبداواسع نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہدا سمیت تمام شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں ہم پاکستان کے ساتھ تھے اور رہیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان کی تقریر سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کو تکلیف پہنچی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ فوج اور عوام کو لڑوایاہے 9 مئی کو پی ٹی آئی اور فوج کو مسلم لیگ ن نے لڑوایاہے پاک بھارت جنگ کے دوران کسی نے انڈیا کے خلاف بات نہیں کی قائد جمعیت اسلام نے اسمبلی میں بھارت کے خلاف بات کی افواج پاکستان کو چاہیے کہ وہ کسی کو اپنے نام پر سیاست نا کرنے دیں مولانا فضل الرحمان کو غدار قرار دینے کی منصوبہ بندی پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوگی پاک فوج کے شہدا سمیت تمام شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیںہم پاکستان کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P