خضدار، وڈھ قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ 4 افراد جان بحق 9 زخمی۔ 

خضدار، وڈھ قومی شاہراہ پر افسوسناک حادثہ 4 افراد جان بحق 9 زخمی۔

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار،وڈھ قومی شاہراہ پر دراکھالہ بدرنگ کے مقام پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق حادثہ دو ٹوڈی کاروں کے آمنے سامنے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں بری طرح متاثر ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا تمام زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ منتقل کیاگیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی ہےہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کیاگیاہے ڈی ایس پی وڈھ خالد حسین نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ وہ سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور غیر ضروری تیز رفتاری سے گریز کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P