سابق افغان آرمی چیف نے طالبان کی پاکستان میں دہشتگردی کی تصدیق کر دی

سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق کر دی۔

جنرل سمیع سادات نے کہا کہ پاکستان پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے، طالبان پاکستان مخالف دہشت گرد وں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، افغان طالبان بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو بھارت سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، بھارتی مالی معاونت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں تک پہنچائی جاتی ہے۔

سابق افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارتی فنڈز پاکستان میں دہشت گرد حملوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں، طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P