پاکستان نے جاپان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق کراس بارڈر ٹیررازم کے الزام پر جاپانی سفیر کو ڈی مارش جاری کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق جاپانی سفیر کو طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ جاپان کی پاکستان سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ بھارت ہمیشہ ایسے مشترکہ اعلامیوں میں یکطرفہ نکات شامل کرنے پر زور دیتا ہے۔
