معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہما سلیم نے ایک نامعلوم پاکستانی کرکٹر پر ہراساں کرنے، ذہنی تشدد اور دھمکانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کی تیاری کر رہی ہیں اور جلد اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ شواہد بھی سامنے لائیں گی۔

ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ مذکورہ کرکٹر نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد سے رابطے کیے اور تعلق ختم ہونے کے باوجود مبینہ ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا۔

ہما سلیم کا کہنا تھا، “جب بھی میں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہوں، وہ دوبارہ سامنے آ کر مجھے ذہنی طور پر پریشان کرتا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب انہوں نے دوبارہ کام شروع کیا تو ان کے پیشہ ورانہ حلقے کے افراد کو بھی ان کے خلاف مبینہ طور پر منفی پیغامات بھیجے گئے۔

ماڈل نے دعویٰ کیا کہ یہ تعلق ذہنی اذیت پر مبنی تھا اور انہوں نے نام ظاہر کیے بغیر کرکٹر کو “دھوکے باز، فراڈی اور خواتین کا استحصال کرنے والا” قرار دیا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ کرکٹر اور اس کے اہلِ خانہ نے مل کر ان کی کردار کشی کی منظم مہم چلائی۔

 

ہما سلیم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خاتون اس وقت تک خود کو عوامی تنقید کے لیے پیش نہیں کرتی جب تک اس کے پاس تمام راستے ختم نہ ہو جائیں۔

ہما سلیم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس مذکورہ کرکٹر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فنڈز ہوٹلوں میں مبینہ طور پر استعمال کیے جانے سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قانونی ٹیم دستاویزی شواہد مرتب کر رہی ہے اورآئندہ چند روز میں قانونی کارروائی کے دوران مزید تفصیلات اور متعلقہ شواہد بھی عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

 

ہما سلیم نے اپنی پوسٹس میں کسی بھی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا جب کہ ان کے الزامات پر تاحال کسی کرکٹر، پاکستان کرکٹ بورڈ یا متعلقہ فریق کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P