دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
گزشتہ روز بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے بس حادثے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
بس کمپنی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
حادثے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
حادثے کی وجوہات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومت بلوچستان کو گہرا دکھ ہے، متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
صوبے میں مسافر گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹس اور حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند
حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹرانسپورٹ قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے گی، معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند