موسی خیل: موسی خیل اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے، جہاں کل سے لے کر اب تک زلزلے کے 3 مزید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مسلسل آنے والے ان آفٹر شاکس کے باعث مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات پر رہنے لگے ہیں۔ زلزلے کے بعد مختلف علاقوں میں آفٹر شاکس کی وجہ سے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے اور متاثرین میں تشویش برقرار ہے کیونکہ ماہرین کی جانب سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب، موسی خیل کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے متعدد خاندان اب بھی سرکاری اور امدادی تنظیموں کی امداد کے منتظر ہیں اور سخت موسم میں کھلے آسمان تلے دن اور رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے شکوہ کیا ہے کہ ان تک اب تک ضروری امدادی سامان نہیں پہنچ سکا ہے، جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور خیمے و راشن فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Next Post
You might also like
