چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے ماحول بنانا ہوگا ایک طرف ہمارے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
داہگل ناکے کے قریب روکے جانے پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے، ہم نے بھی کہا کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے لیکن حکومت کو مذاکرات کے لیے ماحول بنانا ہوگا ایک طرف ہمارے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے۔
