حکومت مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے تو اس کیلیے ماحول بھی بنائے، بیرسٹر گوہر

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے ماحول بنانا ہوگا ایک طرف ہمارے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

داہگل ناکے کے قریب روکے جانے پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے، ہم نے بھی کہا کہ سیاسی معاملات کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے لیکن حکومت کو مذاکرات کے لیے ماحول بنانا ہوگا ایک طرف ہمارے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P