خلا سے بادلوں کی دنگ کر دینے والی تصاویر وائرل

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے خلا سے گہرے بادلوں کی شاندار تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اگر زمین سے بادلوں کی طرف دیکھا جائے تو یہ ایک خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں لیکن خلا سے وہ بالکل ہی مختلف منظر پیش کرتے ہیں۔

 

ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر نے بین القوامی خلائی اسٹیشن سے بادلوں کی دلکش لیکن طاقت کو ظاہر کرنے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔

جیسیکا میئر نے تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں، جس میں بحر الکاہل کے شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ خلائی اسٹیشن سے بادلوں کو دیکھنا بھی دلکش ہے، جس میں شکلیں، بناوٹ اور سائز کی بے شمار ورائٹی ملتی ہے۔

خلا باز نے مزید لکھا کہ اکثر بادل پر سکون دکھائی دیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ ناگوار بھی ہوجاتے ہیں، جیسے اس ہفتے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P