بصارت اور سماعت سے محروم افراد اجتماعی ذمہ داری ہیں: مریم نواز

مریم نواز شریف نے ڈیف بلائنڈ نس ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیک وقت سماعت اور بصیرت سے محروم افراد بہت ہی سپیشل افراد ہیں، ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی اجتماعی ذمہ داری ہے، سپیشل افراد کی بحالی احسان نہیں ان کا حق ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ہمت کارڈ کے ذریعے ڈیف بلائنڈ سمیت تمام سپیشل افراد کی باعزت معاشی معاونت کررہے ہیں، ڈیف بلائنڈ سمیت سپیشل افراد کو معاون آلات فراہم کرکے زندگی کی دوڑ میں شمولیت کیلئے باعزت طریقے سے راستہ ہموار کررہے ہیں، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت سپیشل ایجوکیشن مراکز کو سنٹر آف ایکسی لینس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

 

وزہر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیف بلائنڈ سمیت تمام خصوصی بچوں کو جدید تعلیم کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کوئی بچہ زندگی کی دوڑ میں اس لیے پیچھے نہ رہ جائے کہ وہ دیکھ یا سن نہیں سکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P