میٹا کی زیرملکیت یہ میسجنگ ایپ اب کسی بھی انجان نمبر سے چیٹ شروع ہونے سے قبل ہی صارف کو ایک اہم انتباہ جاری کرے گی۔
اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار کرنا ہے، تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع رابطے پر فوری ردعمل دینے کے بجائے پہلے سوچ بچار کر سکیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کیلئے جاری کی جا رہی ہے۔
