بلوچستان کے 20اضلاع میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 2026 کے لئے تعینات ڈی آر اوز کی آن لائن تقریب حلف برداری

 

کوئٹہ(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق بلوچستان کے 20اضلاع میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 2026 کے لئے تعینات ڈی آر اوز کی آنلائن تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ ڈی آر اوز سےجوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز بلوچستان سید وسیم احمد جعفری نے حلف لیا. جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز بلوچستان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے پرامن، صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، انتخابات کا انعقاد ہم سب کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔یا د رہے پولنگ 09اگست 2026 کو ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P