ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجلس کے لاکر روم میں چھوڑا جذباتی خط منظرِ عام پر آ گیا

ایرانی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوران بیلجیئم کے ساتھ میچ کے بعد اسٹیڈیم کے لاکر روم میں ہاتھ سے لکھا ہوا ایک جذباتی خط چھوڑ دیا تھا۔

ایران کی ٹیم نے میچ کے بعد اسٹیڈیم کے لاکر روم میں ہاتھ سے لکھا ایک جذباتی خط چھوڑا جو کہ اب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ قدیم فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایران کی روح آج بھی زندہ اور مضبوط ہے، ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ واپس جا رہے ہیں۔

خط میں لکھا ہے کہ مہمان نوازی کے لیے لاس اینجلس کا شکریہ اور دنیا بھر میں موجود ایرانی شائقین کا بھی شکریہ جنہوں نے میچ کے دوران ٹیم کی بھرپور حمایت کی۔

ایرانی ٹیم نے خط میں دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ تمام اقوام کے درمیان امن، احترام اور دوستی قائم رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P