فیفا ورلڈکپ: الجیریا کی شاندار واپسی، اردن کو 1-2 سے شکست

ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

 

میچ کے آغاز میں اردن نے مضبوط دفاع کے ساتھ الجیریا کے حملوں کو کافی دیر تک روکے رکھا، تاہم 36 ویں منٹ میں ایک دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اردن کے نزار الرشدان نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

 

دوسرے ہاف میں الجیریا نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور آخرکار 69 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی نذیر بینبوعلی نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے سکور برابر کر دیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہو گیا۔

 

میچ کے اختتامی لمحات میں امین گوری نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 1-2 کی برتری دلائی جو اختتام تک برقرار رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P