کوہلو میں قلتِ آب اور لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کے لیے واٹر سپلائی اسکیموں کی سولر سسٹم پر منتقلی کا آغاز

 

کوہلو (یو این اے)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نیاز احمد بلوچ نے قلتِ آب اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد واٹر سپلائی اسکیموں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کوہلو شہر اور گردونواح میں پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہید لیفٹیننٹ جہانگیر واٹر سپلائی، نیو کلی مری کالونی واٹر سپلائی، میر ہزار واٹر سپلائی اور ففٹین بیڈ ہسپتال واٹر سپلائی سمیت مختلف واٹر سپلائی مشینوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نیاز احمد بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیموں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجود پانی کی فراہمی کا نظام متاثر نہیں ہوگا اور شہریوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔یاد رہے کہ مذکورہ واٹر سپلائی مشینوں کو سولر پینلز پر منتقل کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد شہر اور گردونواح کے مکینوں کو پانی کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P