ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک ان کی شرائط پوری نہیں ہو جاتیں۔
پاسداران انقلاب کے مطابق تمام تجارتی اور بحری جہازوں کو سلامتی اور تحفظ کے پیش نظر آبنائے ہرمز کے قریب جانے سے گریز کرنا چاہئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی جہاز اس ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے اس اعلان کے بعد خطے میں بحری سلامتی اور توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے اہم ترین راستوں میں شمار ہوتی ہے۔
